Surprise Me!

این سی ورکنگ کمیٹی نے کی سات قراردادیں منظور، ریاستی درجے کی فوری بحالی پر دیا زور

2025-11-28 5 Dailymotion

<p>سرینگر (جاوید ڈار) : جموں کشمیر کی حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) کی ورکنگ کمیٹی نے سات اہم قراردادیں منظور کیں جن میں؛ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حمایت کا اعادہ، مکمل ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ، دہشت گردانہ حملوں کی مذمت، بھارت بھر میں جموں و کشمیر کے باشندوں کی حفاظت کا مطالبہ اور منشور کی پاسداری کا عہد جیسے کلیدی نقاط شامل ہیں۔ این سی نے جمعہ کی شام دو روزہ ورکنگ کمیٹی اجلاس کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران ان قراردادوں کو منظر عام پر لایا۔</p><p>نیشنل کانفرنس کی ’’ورکنگ کمیٹی‘‘ کا دو روزہ اجلاس گزشتہ روز شروع ہوا، جس میں اراکین نے اپنے اپنے مسائل پارٹی قائدئن کے سامنے پیش کیے اور ذرائع کے مطابق کئی اہم مدعوں پر گفت و شنید ہوئی۔ تاہم اس اہم ترین اجلاس میں پارٹی سینئر رہنما اور ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔</p><p>ورکنگ کمیٹی اجلاس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس طلب کی گئی جس میں پارٹی کے ترجمان اعلیٰ، تنویر صادق، نے قرارداد کے نقاط انگریزی زبان میں پڑھے، جس کے بعد پارٹی کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔ اس موقع پر کابینہ وزراء، ایم ایل ایز کے علاوہ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی موجود تھے۔</p><p>یہ بھی پڑھیں: </p>

Buy Now on CodeCanyon