<p>جموں: والمیکی سماج نے دفعہ 370 کی منسوخی کو خوش آئند اور ان کے لیے نئی شناخت قرار دیتے ہوئے حکومت سے ان کے ساتھ کیے گئے دیگر تمام وعدے وفا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔</p><p>والمیکی سماج کے نمائندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا کہ جموں کشمیر کی خصوصی دفعہ کی تنسیخ کے بعد سے وہ حقیقی معنوں میں خود کو ریاست کا باشندہ تصور کر رہے ہیں اور انہیں عام شہریوں جیسی شناخت اور حقوق ملے ہیں۔ تاہم انہوں نے مرکزی حکومت سے ’’معاوضے، سرکاری کوارٹر، عمر کی حد میں رعایت‘‘ کا بھی مطالبہ کیا۔</p><p>انہوں نے کہا کہ وہ ’’جموں کشمیر کی اسمبلی میں ریزرویشن‘‘ جیسے متعدد اہم مطالبات کو پورا ہونے کے انتظار میں ہیں اور انہوں نے وزیر اعظیم نریندر مودی سے ان سبھی مطالبات پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔</p>
