Surprise Me!

منریگا کو وکست بھارت روزگار ایکٹ سے بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے: من پریت سنگھ مانی

2026-01-14 1 Dailymotion

<p>ترال، پلوامہ جموں وکشمیر (شبیر بھٹ)</p><p>آل انڈیاکانگریس کے سیکرٹری، (یوتھ) من پریت سنگھ مانی نے بدھ کو ترال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کے تحت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے منریگا کو وکست بھارت (روزگار اور روزی روٹی کی ضمانت کا قانون) ایکٹ 2025 سے بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی کانگریس پارٹی ملک بھر میں مخالفت کر رہی ہے۔ </p><p>من پریت سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ملک کی ساری دولت چند تاجروں کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ لیکن ان سب کے باوجود ہمارا رول جو ایک اپوزیشن کے بطور ہے ہم وہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ نئی اسکیم میں روزگار کے دنوں کو 125 تک بڑھانے، دیہی بنیادی ڈھانچے، آبی تحفظ، موسمیاتی استحکام اور ڈیجیٹل نظام کو مضبوط بنانے کی بات کی جا رہی ہے۔ من پریت سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی منریگا جیسے تاریخی اور عوامی فلاحی قانون کو ختم یا اس کا نام تبدیل کرنے کے خلاف ہے، کیونکہ یہ قانون غریب اور مزدور طبقے کے لیے ایک مضبوط ضمانت ہے۔ من پریت سنگھ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کانگریس عدلیہ کا سہارا بھی لے سکتی ہے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon