Surprise Me!

جموں کشمیر، یوم جمہوریہ سے قبل سیکیورٹی انتظامات سخت، جامہ تلاشی جاری

2026-01-20 15 Dailymotion

<p>پلوامہ: جموں کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے مشترکہ طور پر امن و امان کو برقرار رکھنے اور 26جنوری یوم جمہوریہ کی تقریب کو پُرامن، محفوظ اور خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کرنے کے لیے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔</p><p>یو ٹی بھر میں اہم شاہراہوں، بازاروں، حساس علاقوں خاص کر سرینگر جموں قومی شاہراہ اور تقریب کے مقامات پر خصوصی چیکنگ مہم شروع کی گئی ہیں۔ گاڑیوں اور راہگیروں کی کڑی جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے اضافی ناکے بھی قائم کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری مختلف علاقوں میں تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی صورتحال کے ساتھ بروقت نمٹا جا سکے۔</p><p>انتظامیہ کے مطابق پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ادارے مکمل الرٹ پر ہیں اور چوبیس گھنٹے گشت کا سلسلہ جاری ہے۔ جدید سیکورٹی آلات اور نگرانی کے نظام کے ذریعے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔  </p>

Buy Now on CodeCanyon