رامبن: وادی کشمیر میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کے چلتے جموں سرینگر قومی شاہراہ (NH-44) سمیت کئی رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مغل روڈ، ایس ایس جی روڈ، اور سنتھن روڈ پر ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس نے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ جب تک ان راستوں کو باضابطہ طور پر محفوظ قرار نہیں دیا جاتا تب تک سفر سے گریز کریں۔

سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔ ٹریفک میں پھنسے سیاح وادی کی برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے چین ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ، وہ جلد از جلد برف باری والے علاقوں میں پہنچنا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو بند کرنے کے احکامات کی وجہ سے وہ انتظار کرنے کے لیے مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں تازہ برف باری اور بارش، جموں سرینگر قومی شاہراہ سمیت کئی اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے بند