Surprise Me!

ویٹرنری ڈسپینسری گندے پانی کے گھیرے میں

2020-02-22 1 Dailymotion

او سی۔۔۔۔

کامونکی کے علاقہ مہے چٹھہ میں قائم وٹرنری ڈسپنسری کے اطراف طویل عرصہ سے سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہونے سے لوگوں اور عملہ کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

وی او۔۔۔۔۔

کامونکے کے علاقے مہے چٹھہ میں 13سال قبل دیہاتیوں کی سہولت کیلئے وٹرنری ڈسپنسری قائم کی گئ لیکن نکاس کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پورے گاؤں کے سیوریج کا گندا پانی تقریباً 3ماہ سے ڈسپنسری کے چاروں اطراف کھڑا ہے اور راستہ مکمل طور پر بند ہوچکا ہے
مہے چٹھہ میں بننے والی وٹرنری ڈسپنسری سے ننگل دونا سنگھ،ڈھولن،شمیر،کڑی کوٹ،مرزا پور،منج پور سمیت 12دیہات کے لوگ اپنے مویشیوں کا علاج معالجہ کرواتے تھے لیکن اب یہ صرف ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے جانوروں کا علاج 15کلومیٹر دورکامونکی میں قائم وٹرنری ہپستال یا پھر پرائیویٹ ڈاکٹروں سے مہنگے داموں کروانے پر مجبور ہیں
انتظامیہ کی جانب سے اگر جلد پانی کے نکاس کا کوئی انتظام نہ کیا گیا تو وٹرنری ڈسپنسری کی عمارت کوبھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے
یہاتیوں نے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسپنسری کے اطراف سے گندے پانی کے نکاس کا بندوبست کرکے انکی مشکلات میں کمی لائی جائے

Buy Now on CodeCanyon